Live Updates

عیدالاضحی، مستحقین کو خوشیوں میں شریک کرے، کاشف حیدری

،عیدالاضحی ایثار، قربانی کا درس دیتا، خوشیوں میں محروم طبقات کو بھی شامل کریں، صوبائی ترجمان مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف حیدری کی پوری ملتِ مسلمہ، بلخصوص بلوچستان کی تاجر برادری کو عیدالاضحی کی مبارکباد، نیک تمناں کا اظہار

جمعہ 6 جون 2025 17:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور معاشرتی یکجہتی کا درس دیتی ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شریک کریں جو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی کمیٹی کے رکن الیاس علی، خدابخش ہزارہ، عزت اللہ کاظمی، سلیمان علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عید کا اصل مقصد دلوں کو جوڑنا، محروموں کو ساتھ لے کر چلنا، اور انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے، کاشف حیدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دبا نے عوام کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، ایسے وقت میں صاحبِ حیثیت افراد اور تاجر برادری کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے اردگرد موجود نادار، یتیم، بیواں اور مزدور طبقے کا خاص خیال رکھنا چاہیے، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ ملک و قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی آئی ہے۔ آج بھی یہی برادری ملکی معیشت کو سہارا دے رہی ہے عیدالاضحی کے موقع پر اگر ہم ضرورت مندوں کو قربانی کا گوشت، کپڑے، جوتے یا نقدی فراہم کریں تو یقینا اس عمل سے قربانی کا حقیقی جذبہ پیدا ہوگا، اور معاشرے میں ہمدردی، اخوت اور بھائی چارہ فروغ پائے گا۔

کاشف حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید کے دنوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عید کے موقع پر صفائی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے ادا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی صرف مذہبی عبادت نہیں بلکہ سماجی و اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ اگر ہم اپنی قربانی کو صرف رسومات تک محدود رکھیں تو مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ اصل عید تب ہے جب ہمارے پڑوس میں کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ ہو۔ آخر میں کاشف حیدری نے پوری ملتِ اسلامیہ، خاص طور پر بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام کو عیدالاضحی کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ دن ہمارے لیے خوشیوں، امن، اتحاد اور فلاح کا پیغام لائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات