Live Updates

بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ

1984ئ سے 1995ء تک پنجاب میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں سکھوں کی جبری گمشدگیاں اور قتل کیے گئے

جمعہ 6 جون 2025 19:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ کے اوراق ناقابل شمار ہیں۔ 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد دہلی سمیت بھارت بھر میں ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اسی سال ہونڈھ چِلر، ہریانہ میں 32 سکھوں کا قتل کیا گیا۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق 1984 سے 1995 تک پنجاب میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں سکھوں کی جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔

(جاری ہے)

1995 میں انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالرا کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔ 2000ء میں مقبوضہ جموں وکشمیر کیچٹّی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کو قتل کروا دیا گیا۔دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا۔ بر طانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں امریکا میں سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنائی گئی جس میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے افسران ملوث قرار دیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات