
پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، نواز شریف
پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے، عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، سابق وزیراعظم کی لندن میں نما ز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
17:34

(جاری ہے)
صدر ن لیگ نواز شریف نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
یاد رہے کہ چند روزقبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روزلندن روانہ ہوگئے تھے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ہمراہ صاحبزادے حسن نواز لندن روانہ ہوئے تھے۔نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جاتی امراءسے اولڈ ٹرمینل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے۔ برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچ گئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے۔عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ میاں نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے۔ میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اور اب 7 ماہ بعد وہ دوبارہ لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.