Live Updates

پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئی انکشاف سامنے آگیا

جمعہ 6 جون 2025 21:48

پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئی انکشاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال سے سوال کیا گیاکہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا کہ بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے۔

شہزاد اقبال نے بتایا کہ جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلی جنس کے ذریعے ملتی ہے، ہم اپنی متعدد انٹیلی جنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا پاکستان کا بجٹ 9 بلین ڈالر ہے جبکہ انڈیا کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہے تو اس طرح آپ کے پاس جو سکیورٹی ہے وہ انڈیا کے پاس بھی ہوگی تو انہوں نے مجھے جواب دیا ہمارا سسٹم بھارت سے زیادہ ایڈوانس ہے اور اسی کا حقیقی مظاہرہ ہم نے حالیہ جنگ میں دیکھا۔

(جاری ہے)

شہزاد اقبال نے کہا کہ جب فضائی جنگ ہو رہی تھی تو ہمارے 40 جہاز تھے اورانڈیا کے 80 جہاز تھے مگر ہماری ائیر فورس کی صلاحیتوں کے ساتھ یہ ایک معجزہ تھا کہ ناصرف ہمارا کوئی جہاز نہیں گرا بلکہ بھارتی ائیر فورس ہمارا کوئی جہاز لاک کرکے میزائل بھی فائر نہیں کر سکی جبکہ ہم نے انڈیا کے رافیل سمیت دیگر جہاز گرائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات