Live Updates

پہلگام کے واقعے کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں شدت ، ایک اور کشمیری نوجوان کو بیدردی سے شہید کر دیا

جمعہ 6 جون 2025 22:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) پہلگام کے واقعے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتظامی قتل کا سلسلہ معمول بن گیا۔ کشمیری مسلمان مقبوضہ وادی میں ہی نہیں، بلکہ پورے بھارت میں خوف کے سائے تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ۔ بھارتی پولیس کی پر تشدد اروائیوں نے اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی۔ حال ہی میں دہلی کے لجپت نگر میں 30 سالہ کشمیری نوجوان زبیر احمد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

زبیر احمد بٹ کی تشدد زدہ لاش دہلی کے ایک عوامی پارک میں ملی۔ التجا مفتی کا کہنا ہے کہ زبیر احمد بٹ کا قتل کوئی معمہ نہیں، دہلی پولیس نے گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کیا۔ تیس سالہ زبیر اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کو بغیر ثبوت ختم کرنے کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا ۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے زبیر احمد بٹ کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات