Live Updates

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا دو روزہ دورہِ سعودی عرب، ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے خصوصی ظہرانے میں شرکت

جمعہ 6 جون 2025 22:10

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا دو روزہ دورہِ سعودی عرب، ولی عہد کی جانب ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیر اعظم نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی ،ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِ اعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے،ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی،ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے،وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت کی، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات