Live Updates

سرینگر ،مودی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی،میر واعظ گھر میں نظر بند

ہفتہ 7 جون 2025 10:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مودی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔

یاد رہے کہ 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ عیدگاہ میں عید نماز نہیں، جامع مسجد سیل 7بر س سے مسلسل یہی ہورہا ہے ، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد نے بھی نماز عید سے روکنے کے انتظامیہ کے فیصلے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ دینی معاملات میں صریحا ًمداخلت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات