زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رقم مسافروں کو واپس کرا دی گئی، موٹر وے پولیس

ہفتہ 7 جون 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) عید منانے جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے 56 لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرا دی، اوور لوڈنگ کرنے والوں کو 2 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں مسافر گاڑیوں کے خلاف زائد کرائے لینے کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے 56 لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف 2 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا ۔موٹر ویز اور ہائی ویز پر سواری والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے ۔موٹر ویز اور ہائی ویز پر روڈ سیفٹی بریفنگ کا بھی سلسلہ جاری ۔موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور سے گزارش ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ۔حد رفتار کا خیال رکھیں تھکاوٹ کی صورت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا رہیں ۔اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ یا کسی بھی قسم کی شکایت یا مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔