Live Updates

وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ (پی اے یو) رانا مبشر اقبال نے پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی ترقی کے حصول کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے ۔اپنے خصوصی عید پیغام میں وفاقی وزیر نے محبت، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ، تحفظ وہم آہنگی، خوشحالی اور مضبوطی کے مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

رانا مبشر اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے خلاف حالیہ "عظیم فتح" کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔وفاقی وزیر نے عوام کی خدمت اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات