Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے جاری

ہفتہ 7 جون 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے جاری، پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی - سینی ٹیشن کی ٹیموں کی طرف سے قربانی والے مقامات کی فوری صفائی کے ساتھ عرق گلاب اور فنائل سپرے کے علاوہ چونے کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے- اسلام آباد کے شہریوں کا صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام اباد ، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان فیلڈ میں موجود ہیں -آلائشیں تلف کرنے کے لئے آپریشن بیک وقت اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں جاری ہے- 2500 سے زائد عملہ اور 250 سے زائد گاڑیاں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متحرک ہیں اور متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 55 مختلف مقامات پر 107 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں 2 لاکھ بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگ تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ شہری قربان شدہ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے متعلقہ جگہوں اور سی ڈی اے کے عملہ کے حوالے کرسکیں جن کو اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں تعینات کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جانور جگہ جگہ ذبح کرنے سے گریز کریں اور اجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں۔صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے دو ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں، شہری کس بھی شکایت کی صورت میں سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 92139080 اور ٹیلی فون 9203216، 9211555, پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ صفائی ایکشن پلان عیدالاضحی کے دوسرے اور تیسرے دن بھی جاری رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات