Live Updates

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، دعا ہے کہ یہ عید پوری امت مسلمہ کے لیے خوشی، محبت اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے، عید الاضحیٰ کا دن ہمیں ایثار، قربانی، یکجہتی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے،اللہ ہمیں ترقی، خوشحالی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان بنانے کی توفیق دے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات