Live Updates

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 7 جون 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور امتِ مسلمہ کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات