Live Updates

محمد ہمایوں خان کی عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام سے ملاقات،عید کی مبارکباد دی

اتوار 8 جون 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عوام سے ملاقات کی، عید کے اس بابرکت دن پر انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد ہمایوں خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ان کے مسائل سنے اور اُن کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور قربانی کی اہمیت پر زور دیا۔ہمایوں خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات