وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ

پیر 9 جون 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیااور سیاسی رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس پریس ونگ کے مطابق تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم کو عید ا لاضحیٰ کی مبارک باد دی ا ور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔\932