Live Updates

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ، کسانوں کی حالت بدتر ہے،اکھلیش یادو

پیر 9 جون 2025 11:10

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہاہے کہ مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور کسانوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے لکھنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے بی جے پی کے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں اور زرعی شعبے کے اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

کھاد، بیج، ادویات اور پانی سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے جبکہ کسانوں کو کوئی راحت نہیں ملی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی شدید قلت کے باعث کسان کھیتی باڑی نہیں کر پا رہے ہیں۔ مکئی اور دیگر فصلوں کو پانی نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مسلسل کسانوںکو دھوکہ دے رہی ہے ۔بی جے پی کسانوں، نوجوانوں اور عوام کو صرف جھوٹے وعدوں کے ذریعے گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

اکھلیش یادو نے کسانوں کی فصلوں کی سرکارکی طرف سے خریداری پر بھی تنقید کی اور کہاکہ دھان اورگندم کی فصل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے اور سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ ہوئی ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی حکومت میں بیشتر اسکیمیں بدعنوانی کا شکار ہوئی ہیں۔انہوں نے کسانوں کے بڑھتے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکئی اور دیگر فصلوں کے لیے حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے۔ نہ کسانوں کو بجلی دی گئی ہے اور نہ پانی۔ جس کی وجہ سے فصلیں سوکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برس میں بی جے پی نے کسانوں کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کیے ہیں، جن پر کوئی عمل نہیں ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات