بھارتی آبی جارحیت کا بھی بھر پور جواب دیا جائے گا ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ

پیر 9 جون 2025 15:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی عید کے موقع پر اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں پاکستانی فوج نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں ہیں جس پر حکو مت پاکستان، فیڈل مارشل جنرل عاصم منیر اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بھارت جان بوجھ کر پاکستان کا پانی روک کر خطے کا امن تباہ کر نا چاہتا ہے ،بھارتی آبی جارحیت کا بھی بھر پور جواب دیا جائے گا ۔