Live Updates

}کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شاہی ظہرانے میں شرکت

گورنر سندھ نے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس سے بھی ملاقات کی ،امت مسلمہ کیلئے دعائیں

پیر 9 جون 2025 16:20

۶ ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سیحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی صدرِ امورِ حرمین شریفین و چیف امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ملاقات ہوئی ہے۔شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو قرا?نِ مجید کا مقدس نسخہ بطورِ حدیہ پیش کیا۔ملاقات میں اٴْمتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات