بنیادی سہولیات کے فقدان و عوام کی محرومیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسلم فاروقی

پیر 9 جون 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین پاکستان کی بنیادی حقوق کی شقوں کے مطابق عوام کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات و حقوق فراہم کرے لیکن افسوس عوام بنیادی سہولیات و حقوق سے محروم ہے حتی کہ شہر قائد میں عید الاضحی پر ناقص صفائی ستھرائی، گندگی کے ڈھیر اور آلائشوں سے اٹھتا تعفن مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اور لوگ بلخصوص بچوں میں موزی بیماریاں پھیل رہی ہیں، عید الضحی پر شہر میں صفائی ستھرائی کے دعوے دہرے کے دہرے رہے گئے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے عید الاضحی کے موقع پر ایم کیو ایس سی کے جنرل سیکریٹری حکیم محمد شعیب قریشی، محمد سلیم چندریگر، ماسٹر اسلم، محمد ابراھیم و دیگر سے عید ملتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کو مسائل سے نکالنے اور عوام کو بنیادی سہولیات و حقوق فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں تاہم شہر کراچی میں بنیادی سہولیات کے فقدان اور عوام کی محرومیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔