Live Updates

بجٹ 2025-26 ، پراپرٹی، رئیل سٹیٹ، تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان

پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل اورریئل سٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹرڈیشن شروع کرنے وپراپرٹی کی خریداری پرلیٹ اور نان فائلرز کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز ہے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 10 جون 2025 11:58

بجٹ 2025-26 ، پراپرٹی، رئیل سٹیٹ، تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 جون 2025) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ، تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان،ریئل سٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹرڈیشن شروع کرنے کی بھی تجویز ہے، بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دینے کی تجویز ہے۔

پراپرٹی کی خریداری پرلیٹ اور نان فائلرز کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز ہے۔ بجٹ 2025-26 کی ٹیکس تجاویزمیں پراپرٹی،ریئل اسٹیٹ سیکٹرکیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ایف ای ڈی ختم کرنے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا جاسکتا ہے۔ ایف ای ڈی ختم ہونے سے تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں اور ٹیکس آمدن بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سمندر پارپاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے، پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این اوسی کی شرط ختم ہونے کاامکان ہے۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹرڈیشن شروع کرنے کی بھی تجویز ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دینے کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ آئندہ مالی سال26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگاجس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل شام 4 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ مسودے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین پر عائد ٹیکس میں ریلیف کا بھی امکان ہے جبکہ مالی سال 25-2026 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کئے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم لیوی سے 1300 ارب روپے حاصل کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لٹر سے بڑھا کر ایک سو روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات