Live Updates

اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو سپورٹ کرونگا، بلاول

مجھے نہیں پتا اس کے بارے میں پہلی بار سنا ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے‘ چیئرمین پی پی

منگل 10 جون 2025 13:45

اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں قانونی عمل کے طور پر اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا اس کے بارے میں پہلی بار سنا ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات