
عالمی امن کے لیے تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان
منگل 10 جون 2025 13:20
(جاری ہے)
اس تقریب کا اہتمام چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد ( یو این اے او سی ) نے مصر، پیرو، سپین اور ازبکستان کے تعاون سے کیا تھا، جس میں متنوع تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف بامعنی رابطے اور باہمی سیکھنے کے ذریعے ہی ہم تعصب پر قابو پا سکتے ہیں اور دیرپا اعتماد قائم کر سکتے ہیں۔تقریب میں نشر ہونے والے ایک وڈیو پیغام میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تہذیبوں کے درمیان امن کے بندھن، ترقی کے محرک اور دوستی کے پل کے طور پر مکالمے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چینی سفیر فو کانگ، جنہوں نے مکالمے کی نظامت کی، قوموں کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے میں زبان اور ثقافتی تبادلے کے کردار پر زور دیا۔ اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے زور دیا کہ تہذیبوں کا بھرپور تنوع باہمی افہام و تفہیم اور عالمی یکجہتی کو فروغ دینے کی طاقت ہے۔ آج وہ مشن پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ جہاں بات چیت اور رابطے کی کمی ہو وہاں جہالت کا غلبہ ہوتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد ( یو این اے او سی ) کے سربراہ میگوئیل موریٹینوس نے کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ نہ صرف متعلقہ بلکہ ایک زیادہ پرامن، انصاف پسند اور متحد دنیا کی تعمیر کے لئے ضروری ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج کی بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا کو گہری ہوتی ہوئی سماجی، ثقافتی اور جغرافیائی سیاسی تقسیم کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تکثیریت، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار پر زور دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ وہ اصول ہیں جو ملک کی خارجہ پالیسی اور کثیر الجہتی بات چیت کے مرکز میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنرل اسمبلی کی قرارداد A/RES/78/286 کی توثیق، جس میں 10 جون کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے،کی جڑیں اس یقین پر مبنی ہیں کہ تبادلے اور ہمدردی کے ذریعے انسانیت کے مشترکہ ورثے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم برداشت، امتیازی سلوک اور غلط معلومات کے دانستہ پھیلاؤ سے فکر مند ہے جو معاشروں کو توڑتی ہے اور عالمی یکجہتی کو نقصان پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا، خاص طور پر، سماجی ہم آہنگی اور امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس تناظر میں بات چیت کا فروغ صرف ایک آئیڈیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک لازمی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین التہذیبی مکالمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مسلسل حمایت کی ہے۔پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ہم تمام پلیٹ فارمز بشمول تہذیبوں کے اتحاد اور عالمی تہذیبی اقدامات جو ان مقاصد کو مساوات اور شمولیت کے جذبے سے آگے بڑھاتے ہیں کی حمایت کرتے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
-
واشنگٹن میں منعقدہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کا حق رائے دہی
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان
-
دبئی پولیس ای اسپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر
-
ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع
-
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی میں شروع ہوگا
-
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب
-
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے میں ایک روزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.