Live Updates

شوپیاں کے لاپتہ شخص کی لاش ا ہرہبل کولگام سے برآمد

منگل 10 جون 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گزشتہ روز ضلع کولگام سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ شخص اتوار کو ایک سیر کے دوران ضلع کولگام میں اہرہبل کے قریب لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تلاش بسیارکے بعدمنگل کی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لاش کی شناخت33سالہ وسیم احمد ملک کے طورپر ہوئی ہے جو نیو کالونی الائی پورہ شوپیاں کا رہائشی تھا۔کشمیری نوجوان اکثر وبیشتر اسی طرح لاپتہ ہو جاتے ہیں اوربعدمیں ان کی لاشیں نالوں یا آبشاروں سے برآمد ہوتی ہیں۔ لواحقین اکثرشکوک شبہات کا اظہارکرتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے اغوا اور قتل میں بھارتی فورسز ملوث ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات