Live Updates

جموں و کشمیر،ضلع شوپیان کے لاپتہ شخص کی لاش کولگام کے علاقے ا ہرہبل سے برآمد

منگل 10 جون 2025 14:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گزشتہ روز ضلع کولگام سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ شخص اتوار کو سیر کے دوران ضلع کولگام میں اہرہبل کے قریب لاپتہ ہو گیا کافی تلاش کے بعدآج صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لاش کی شناخت33سالہ وسیم احمد ملک کے طورپر ہوئی جو نیو کالونی الائی پورہ شوپیاں کا رہائشی تھا۔کشمیری نوجوان اکثر وبیشتر اسی طرح لاپتہ ہو جاتے ہیں اوربعدمیں ان کی لاشیں نالوں یا آبشاروں سے برآمد ہوتی ہیں۔ لواحقین اکثرشکوک شبہات کا اظہارکرتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے اغوا اور قتل میں بھارتی فورسز ملوث ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات