پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17جون کو زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچانے کا عالمی دن منایا جائے گا

منگل 10 جون 2025 16:49

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17جون کو زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچانے کا عالمی دن منایا جائے گا1994ء سے اقوام متحدہ نے ہر سال جڑانوالہ سمیت دنیا بھر میں 17 جون کو زیر کاشت اراضی کو قابل کاشت کر کے بنجر ہونے سے بچانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔