
سول سوسائٹی اراکین کی اقوام متحدہ، او آئی سی سے کشمیرکے حوالے سے فیصلہ کن کارروائی کی اپیل
منگل 10 جون 2025 20:49
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ منہاس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرمتنازعہ علاقے میں منظم انداز میں فو جی مظالم اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔ ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تمام سیاسی اور قانونی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں جاری پکڑ دھکڑ، بلاجواز گرفتاریوں، کارکنوں کو ہراساں کئے جانے اور اختلاف رائے پر سزا دینے کیلئے عدالتوں کے غلط استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے بھارت کے جابرانہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء ریاستی تحقیقاتی ادارے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک شہری محمد جمیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں کیا اوراہم دستاویزات ، موبائل فون اوردیگر الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لئے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر واٹس ایپ گروپ میں گائے کی تصویر پوسٹ اورلائیک کرنے پرگورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ نے بی ایس سی نرسنگ کے تین طالب علموں کو کلاسوں میں جانے سے روک دیاہے۔بھارتی میڈیا میں وادی کشمیر اور جموں خطے کے نوجوانوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر دونوں خطوں کے نوجوانوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کشمیری نوجوانوں کو بدنام کررہے ہیں جبکہ جموں کے نوجوانوں کی غلط ترجمانی کی جارہی ہے۔ طلباء اور پیشہ ور افراد نے اپنے انٹرویوز میں کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پیش کئے گئے بیانیے کے باعث بہت سے کشمیری طلباء کو ہراساں کیاگیا جو گھر واپس جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.