Live Updates

ہماری گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے،بیرسٹر گوہر

منگل 10 جون 2025 21:35

ہماری گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری ملکی گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے۔خصوصی با ت چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اقتصادی سروے رپورٹ حکومت کی معاشی کارکردگی کی مایوس کٴْن عکاسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف اور تمام اداروں کا تعاون رہا ، سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، تنخواہیں صرف پارلیمنٹرینز کی بڑھیں، سٹرکچر ریفارم زیرو ، پنشن ریفارم زیرو، حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ میں 30 ارب اور بیت المال میں 8 ارب خرچ کیے ، روٹی سب کے لیے پر کروڑوں خرچ ہوئے، حکومت سے کوئی پوچھے یہ پیسے جاتے کہاں ہیں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے دور میں ریمیٹنسز 32 ارب ڈالر تھیں، ابھی تک اٴْس کا آدھا بھی نہیں ہوا، سیاست کو معیشت سے الگ کریں، ہماری اچھی تجاویز پر عمل کریں ، ملک گیر احتجاج میں اس بار اسلام آباد نہیں آئیں گے، لوگ بہت نکلیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات