آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے رہنمائوں کی بلدیاتی ملازمین سے تعزیت

منگل 10 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی،صدر سید ذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ،قلندربخش شاہانی اور دیگر نے بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے ملازم و یونین رہنما ذیشان رفیق پٹھان کے والد،کامریڈ بابو لدو،ماڑی پور ٹاؤن ریگولیشن کے ملازم محمد صادق بلوچ،میونسپل کارپوریشن سکھر مکی شاہ ٹاؤن کے جونیئر کلرک عبدالمنان بندھانی کے والد، لیاری ٹاون کے وائس چیئرمین اقبال ہنگورو کے والد،میونسپل کاپوریشن ٹنڈووالہ یار کے ملازم ویونین رہنما گلاب رائے،میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ٹیکس برانچ کے ملازم ملک مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتیہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،