غزہ و فلسطین کی نجات امام خمینی کے بتائے راستے پر چل کر ممکن ہے ، علامہ جواد یوسف

منگل 10 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)نشترپارک سولجر بازارت میںتحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت امام خمینی کی 36ویں برسی نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے مسلم امہ کو شعور و بیداری و انقلاب کو اجاگر کیا ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امام خمینی کی قرآنی و انبیاء کی تعلیمات کے راستے پر چلتے ہوئے امت کو بحرانوں سے نکالا جائے ۔

امام خمینی نے خود یہ عمل کیا پھر دیگر کو دعوت دی ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر حضرت ابراہیم کے اسوة کو اپنایا اور حج کو رسمی روایت سے نکال کر حج ابراہیمی میں بدلا ،آج امت پر مسلط قوتوںنے اس شعور کو دبانے کی کوشش کی لیکن امام خمینی نے اسرائیل کو صیہونی سرطان قرار دیا اور فرمایا کہ اگر مسلمان متحد ہوکر اس کو ختم کرسکتے ہیں لیکن تعصبات اور بے شعوری نے دشمنان اسلام کو فائدہ پہنچایا اور آج وہ گرانڈ اسرائیل کے منصوبے کے تحت فلسطین کے باہر دیگر اسلامی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف مودی و بیرونی دشمنوں کا شکار نہیں بلکہ اندرونی بحران اور انحراف اوربے شعوری اس کے ذمہ دار ہیں۔