Live Updates

کے یوجے دستور کے الیکشن اور سندھ میڈیا فورم کے بلامقابلہ کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 10 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ،راجہ عاصم شہزاد،جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ،نرسز فورم کے صدر سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،کے ایم سی ریٹائر ایمپلائز کے صدر ڈاکٹڑ سعید اختر،کے ایم سی آفیسز وآفیشل کے سرپرست اعلی نعیم جمال اور دیگرنے کے یوجے دستور کے الیکشن میں بلامقابلہ کامیابی پر صدر نصراللہ خان،جنرل سیکریٹری ریحان چشتی،نائب صددوفاروق سمیع،منصور احمد،جوائنٹ سیکریٹریز عبدالرحمن،اظہر فاروقی،خازن زین علی،انفارمیشن سیکریٹری اظفر وقاص عباسی،ممبران منیجنگ کمیٹی خدیجہ راٹھور،ریحان حیدر،انعم رزاق،جنید شاہ،اطہر رحمن،شفقت عزیز بھٹی،عارف حبیب،صلاح الدین عباسی ،سندھ میڈیا فورم کے سالانہ الیکشن میں کامیابی پر صدر معین اللہ شاہ (نوائے پاکستان کینیڈا ) سینیئر نائب صدر شبیر احمد غوری (اردو لنک نیو یارک امریکہ)، کراچی سے محمد شاہنوازخان (کالم نویس) میرپورخاص سے جناب معین کمالی۔

(جاری ہے)

(ایڈیٹر روزنامہ آزاد ریاست کراچی)،تجمل حسین (جنگ حیدرآباد)صدیق چوہدری (نئی دنیا انٹرنیشنل )جنرل سیکریٹری امتیاز شاہ (کراچی نیوز ٹائمز)ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل خلجی۔(روزنامہ پروان کراچی) میرواہ گورچانی۔ مفتی عمران الحق( آزاد ریاست میرپورخاص)۔جوائنٹ سیکریٹری ذوالفقاراحمد (فرض )ودیگر سندھ میڈیا فورم کے نومنتخب ارکان و عہدیداروں، خیرپوریونین آف جرنلٹس کے الیکشن میں صدر عبید شاہ،جنرل سیکریٹری نوید کھوڑو،سینیئر نائب صدر اعظم مستوئی نائب صدر اکبر شاہانی اور تمام نو منتخب ارکان و عہدیداران کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اور امیدظاہر کی ہیکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب اراکین اپنی تنظیموں کے اراکین کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات