Live Updates

آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں زر تلافیوں کی مد میں مجموعی طور پر1185036ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں زر تلافیوں کی مد میں مجموعی طور پر1185036ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بجلی کے شعبہ کےلئے 1036136 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم ڈویژن کےلئے 1200ملین اور پاسکو کےلئے 20000ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح صنعت و پیداوار کے شعبے کےلئے مجموعی طور پر24000ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان سبسڈیز میں گلگت بلتستان کےلئے گندم کی فراہمی ،کھادوں کی درآمدات، نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی، ایس ایم ای آسان فنانس اور میٹرو بس سبسڈی شامل ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات