Live Updates

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے 6ارب ،پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے 16 ارب روپے مختص

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئی6ارب جبکہ پی ایم یوتھ پروگرام کیلئے 16 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں پی ایم یوتھ سکیم کیلئی7ارب 40کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ کامیاب جوان پروگرام میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئندہ بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام میں 33کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 1 ارب 13 کروڑ روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے بجٹ میں10 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کردیے گئے۔

رواں مالی سال میں پی ایم یوتھ بزنس لون کیلئے 50 کروڑ روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم رمضان پیکیج کیلئے 19 ارب روپے مختص کر دیے گئے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں احتساب ڈویژن بلوچستان کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سمیڈا فنڈ 5 ارب روپے سے کم کرکے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئی1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پہلی بار بجٹ میں آٹزم سوسائٹی آف پاکستان کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات