
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے مجموعی 1000 ارب روپے میں سے 328 ارب روپے کی سب سے بڑی رقم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے شعبہ کیلئے مختص کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
منگل 10 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
وزیر داخزانہ و محصولات نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کراچی سے چمن جانے والی بلوچستان کی 813 کلومیٹر طویل شاہراہ این-25 جو کراچی، بیلہ، خضدار، قلات، کوئٹہ اور چمن سے گزرتی ہوئی افغانستان تک جاتی ہے، اس شاہراہ کی دو رویہ تعمیر کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ شمال جنوب موٹروے نیٹ ورک کی تکمیل اور کنکٹیویٹی کی غرض سے 6 رویہ سکھر-حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے لیے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ تھر کول ریل کنکٹیویٹی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم شعبہ میں، گڈانی شپ بریکنگ کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو بھی اہمیت دی گئی ہے اور اس کے لیے 1.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گوادر پورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی سے امداد کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے مالیاتی خلا کو پورا کرنے کے لیے بھی امداد جاری رکھی گئی ہے اور صوبائی منصوبوں کے لیے نمایاں فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.