
موجودہ حالات ،آمدن اور ترسیلات زر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلف دینے کی کوشش کی گئی ،سینیٹر عرفان صدیقی
منگل 10 جون 2025 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی اور یہ تمام اقدامات معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک وفاقی بجٹ کی بات ہے بجٹ بنانا آسان نہیں ہوتا موجودہ حالات ،آمدن اور ترسیلات زر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلف دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار سرکاری ملازمین کا بجٹ میں خاص خیال رکھا اور 6سے 7فیصد اضافے کی تجویز تھی لیکن وزیر اعظم نے 10فیصد اضافہ دینے کا اعلان کیا اور ٹیکس میں بھی کمی کی گئی ہے جس کا امپیکٹ 15فیصد سے بھی زائد بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ جب پیش کیا جاتا ہے تو یہ محض تجویز ہوتی ہے جس پر ایوان زیریں اور ایوان بالا مین بحث ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں حتمی منظوری تک مذید بہتری لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ بل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیج دیا ہے جس پر کل سے کاروائی کا آغاز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور شرح نمو میں بہتری کے لیئے کوشش کو جا رہی ہے وقت کے ساتھ اہداف بدلتے رہتے ہیں حکومت نے بجٹ میں غربت سے نیچے طبقہ کو ترجیح دی ہے اور نوجوانوں کی ترقی کے لیئے اقدامات اور منصوبے تجویز کیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دو بڑے نئے ہسپتال تعمیر کیئے جارہے ہیں جس سے صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی ،زراعت اور صحت کے شعبے صوبوں کے پاس ہیں ،صوبے اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شعبوں کی بہتری کے لیئے اقدامات کریں ۔ارکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر اپوزیشن کی تنقید سے متعلق کیئے گئے سوال کے جواب میں سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہے تو سب سے پہلے اپنی تنخواہوں میں اضافہ واپس کر کے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کریں پھر انکی آواز موثر ہو گی ۔مزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.