
عوامی حلقوں نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو متوازن اور عوام دوست قرار دے دیا
منگل 10 جون 2025 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کے شعبہ میں ٹیکس کی کمی سے امید ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اب اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کو صنعتی شعبہ کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کا اعلان کرنا چاہیے۔ انہوں نے صنعتوں کی بحالی اور پیداواری لاگت کے حوالے سے بجلی کی قیمت اور مارک اپ میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت برآمدات کو 60۔ ارب ڈالر تک بڑھانے کے سلسلہ میں برآمد کنندگان کیلئے حکومت کو واضح پیکیج لاناچاہیے۔ انہوں نے تنخواہوں میں اضافہ، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی اور تعمیراتی شعبہ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کو سراہااورکہا کہ حکومت نے کمرشل پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر کے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ 9ہزار ٹریلین کی غیر دستاویزی سرمایہ کاری کو ملکی معیشت کا حصہ بنانے اور آئی ٹی کی برآمدات میں تیزی لانے کیلئے سرمایہ کی گردش بہت ضروری قرار دیا ہے۔ اس موقع پرفیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ کے علاوہ چیمبر کے سابق صدور اور ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے جنھوں نے صحافیوں کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی تقریر قومی اسمبلی سے براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھی۔ اس موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے نے وفاقی بجٹ کو تنخواہ دار طبقہ کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو اسے صنعت دوست بنانے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سول سرونٹس کیلئے ایک اچھی نوید ہے۔ اگر حکومت اس میں صنعتی شعبہ اور ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے مراعات کا اعلان کردے تو اس سے برآمدات کے اہداف کا حصول آسان ہوجائے گااور ملک تیزی سے معاشی ترقی کی منازل عبور کرے گا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
-
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.