Live Updates

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور ملازمین کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے اعلانات خوش آئند ہے،ایم این اے سردار یعقوب ناصر

بدھ 11 جون 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے وفاقی بجٹ کو عوامی خواہشات کے امنگوں کی ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور ملازمین کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے اعلانات خوش آئند امر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کراچی سے چمن روڈ کی تعمیر اور حیدرآباد سے سکھر موٹروے کی تعمیر کیلئے رقم مختص کرنا انقلابی اقدامات ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت و رہنمائی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین اور متوسط طبقے کو ریلیف دیکر مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کردی ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید اچھی خبریں ملے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات