
امریکی شہر لاس اینجلس میں کرفیو نافذ
بدھ 11 جون 2025 10:20
(جاری ہے)
میئر کے مطابق کرفیوصرف ایک مربع میل کے علاقے تک محدود ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ پورے شہر میں احتجاج کے باعث بے تحاشا نقصان ہوا ہے۔
کل منتخب نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی تاہم توقع ہے کہ کرفیو چند دنوں تک برقرار رہے گا۔ پولیس چیف جم میکڈونل نے کہا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے انتشار کے بعد انسانی جانوں کو بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے کرفیو ایک ضروری اقدام ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ جو لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کریں گے انھیں گرفتار کیا جائے گا تاہم کام پر جانے والے افراد اور میڈیا کے نمائندے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز سے اب تک ہم نے غیر قانونی اور خطرناک رویے میں تشویشناک اضافہ دیکھا ہے۔ ہنگاموں میں ملوث افراد میں سے 197 افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے صدر ڈرنلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے اقدام پر شدید تنقید کی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل گارڈز کی خدمات کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ وہ مرد و خواتین ہیں جنھیں غیر ملکی جنگ کے لئے تربیت دی گئی ہے نہ کہ مقامی سطح کے احتجاج یا قانون نافذ کرنے کے لئے ۔ یاد رہے کہ کیلیفورنیا میں امیگریشن کسٹمز انفورسمنٹ کے افسران کی جانب سے شہر بھر میں چھاپے مارے جانے کے بعد جمعہ کو شہر کے مرکزی علاقے کے باہر مظاہرے شروع ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کو صحت سے متعلق حکمتِ عملی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آئی ای ڈی
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
-
واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
-
صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
شہزادہ ہیری کی ایک سال بعد والد شاہ چارلس سے چائے پر ملاقات
-
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
-
امریکی صدر نے اچانک بھارت سے متعلق اپنا رویہ نرم کر لیا
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
اسرائیلی حملہ خود مختارملک میں یکطرفہ بمباری تھی، امریکا
-
ایپل نے نئی آئی فون17سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
-
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.