Live Updates

لیگ کرکٹ،بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹر کو این او سی مل گیا

بدھ 11 جون 2025 17:14

لیگ کرکٹ،بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹر کو این او سی مل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کے لیے 14دسمبر تا 28جنوری کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، فاسٹ بائولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق فاسٹ بائولر محمد عامر کو ایسیکس کائونٹی کے لیے 18جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کے لیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو وارکشائر کائونٹی کے لیے 30ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاشف علی اور محمد عباس کو کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب کے لیے 2جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رئوف کو میجر لیگ کرکٹ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات