Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات، معاشی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

بدھ 11 جون 2025 17:50

وزیراعظم   شہباز شریف سے وفاقی وزیر  چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 26 ۔

2025کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کےلئےدن رات محنت کر رہے ہیں،وفد نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستانی عوام کی مثالی قیادت کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔\932

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات