Live Updates

گورنر خیبرختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عظیم باغ کوہاٹ کا دورہ، مرحوم سابق سینیٹر عباس آفریدی کے لواحقین سے ملاقات کی

بدھ 11 جون 2025 18:26

گورنر خیبرختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عظیم باغ کوہاٹ کا دورہ، مرحوم سابق ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) گورنر خیبرختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز عظیم باغ کوہاٹ کا دورہ کیا اور مرحوم سابق سینیٹر عباس آفریدی کے والد سابق سینیٹر شمیم آفریدی و دیگر لواحقین سے ملاقات کی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری اور پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ بھی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے شمیم آفریدی و دیگر لواحقین سے افسوسناک سانحہ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی ایک مدبر اور عوام علاقہ کا درد رکھنے والے سیاستدان تھے ،انکی ملکی و علاقائی سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گورنر خیبرپختونخوا افسوسناک سانحہ میں انتقال کرنے والے پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال آفریدی کی رہائش گاہ غلام بانڈہ کوہاٹ بھی گئے اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات