Live Updates

پنجاب کا بجٹ ترقی پسند، عوام دوست اور ٹیکس فری ہوگا: عظمیٰ بخاری

بدھ 11 جون 2025 21:36

پنجاب کا بجٹ ترقی پسند، عوام دوست اور ٹیکس فری ہوگا: عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 13 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی، جو ترقی پسند، عوام دوست اور ٹیکس فری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا، تاہم عوام پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کے بڑے منصوبے ظ جیسے "ستھرا پنجاب"، انفراسٹرکچر کی بہتری، اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر ظ بجٹ کا حصہ ہوں گے۔پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے 98 فیصد اسکولوں کی حالت تسلی بخش ہے۔عوام کو آئندہ بجٹ میں وزیراعلیٰ کے فلاحی اقدامات واضح طور پر نظر آئیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات