Live Updates

چین اور پاکستان اسلام آباد میں 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں، چینی میڈ یا

چین-پاکستان تعاون کا دائرہ بائیو فارماسیوٹیکل جیسے جدید ترین شعبہ جات تک پھیل گیا ہے، رپورٹ

بدھ 11 جون 2025 22:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سمارٹ اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے باریک شمسی مواد سے بنے پاور پینل استعمال کیے جا رہے ہیں۔بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شینزین ڈی جے آئی کے ڈرونز نے صوبہ پنجاب میں کپاس کے تقریباً 16500 ایکڑ رقبے پر حشرہ کش دوا اسپرے کے تجربات مکمل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مضافات میں چین اور پاکستان کی مشترکہ آر اینڈ ڈی بیس پر انجینئرز 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت والے ماحول کے لیے موزوں ہیں۔ کراچی بندرگاہ کے کارگو ٹرمینل پر چینی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ لاجسٹکس مینجمنٹ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے، وغیرہ وغیرہ . حالیہ برسوں میں، چین-پاکستان تعاون کا دائرہ روایتی آبی تحفظ اور نقل و حمل سے کوانٹم کمپیوٹنگ اور بائیو فارماسیوٹیکل جیسے جدید ترین شعبہ جات تک پھیل گیا ہی. سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں سے پاکستان کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات