Live Updates

ح*پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ 1200ارب روپے کاڈرافٹ تیار

و*وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کیلئے 100 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع

بدھ 11 جون 2025 19:45

Dلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ 1200ارب روپے کاڈرافٹ تیار، محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 2750ترقیاتی اسکیموں کیلئی1076 ارب روپے لوکل جبکہ 124ارب 30کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے آئے گا۔1412جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 536ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 1353نئی ترقیاتی اسکیمں شامل کی گئیں ہیں، آنے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئی457ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، 32 اولڈ ترقیاتی پروگرام کیلئے 207ارب روپے کا بجٹ تجویزکیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کیلئے 100 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی سولر منتقلی کیلئے 1 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،جبکہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکولز کو شمسی توانائی منتقلی کیلئے 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کیلئے 4 ارب 34کروڑ 71لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سکولز میل پروگرام 8 اضلاع کیلئے 9 ارب روپے کی تجویز ہے جبکہ وزیراعلیٰ ٹریکٹر پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں زراعت ہاؤس کی تعمیر و مرمت کیلئے 75 کروڑ روپے کی تجویزہے،پنجاب میں آم کی پیدوار بڑھانے کیلئے تین سالہ پروگرام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورآم کی پیداوار بڑھانے کیلئے سالانہ 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویزہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کلین ائیر پروگرام (ورلڈ بنک فنڈڈ)کیلئے سالانہ 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے،پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ہاؤس پنجاب میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ہاؤس پنجاب کیلئے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس کیلئے 89 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، پنجاب بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے 75کروڑ روپے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق سی ایم آسان کارروبار فنانس نارتھ کیلئے 8 ارب ساؤتھ کیلئے 6 ارب رکھنے کی تجویز ہے، پنجاب کے سرکاری کالج میں سولرسسٹم کیلئے 3 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ہائی کورٹ بنچز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 3ارب 4کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، پنجاب حکومت نے الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پنجاب الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے 3کروڑ روپے ابتدائی طورپر رکھنے کی تجویز ہے،گورنر ہاؤس کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویزہے جبکہ سولر بیسڈ ہائیڈروپمپس پنجاب کیلئے 40کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے اسی طرح پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹیز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے 33کروڑ 94 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات