Live Updates

امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے دیا

پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال کردار کی دنیا معترف ہے۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جون 2025 19:58

امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دے دیا ہے۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے امریکا کو بہت کامیابیاں ملیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک غیرمعمولی انسداد دہشتگردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

پاکستان کے انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کی گرفتاریوں میں تنظیم کے کم ازکم 5 انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکہ کو بہت سی اہم کامیابیاں دلائیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال کردار کی دنیا معترف ہے۔ جنرل کوریلا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں۔

انسداد دشتگردی کے حوالے سے پاکستان کی شراکت داری عالمی تناظر میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے، 2024 سے لے کر اب تک پاکستانی مغربی علاقوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے۔ پاکستان کے فعال کردار کی وجہ سے داعش خراسان کمزور ہوچکی ہے، اس کی دہشتگرد سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات