Live Updates

اوکاڑہ ، مسیحی برادری میں ایسٹر گرانٹ کے چیکس کی تقسیم کی پروقارتقریب

جمعرات 12 جون 2025 21:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ضلع کونسل ہال میں مسیحی برادری میں ایسٹر گرانٹ کے چیکس کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹن نے مسیحی برادری کے 200 افراد 30 لاکھ روپے کے ایسٹر گرانٹ کے چیکس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور مسیحی برادری کے نمائندوں اور افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں، مسیحی برادری میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے، 2012 میں 5 ہزار روپے سے شروع ہونے والی ایسٹر گرانٹ کی رقم میں بتدریج اضافہ کیا گیا اور اب ایسٹر گرانٹ کے زریعے 15 ہزار روپے فی کس کے چیکس مسیحی برادری میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک متوازن معاشرے میں جس قدر اقلیتیں مضبوط ہوں گی اسی قدر معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی، حکومت پنجاب کے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولی جا رہی ہیں، پاکستان میں دیگر اقلیتوں اور بالخصوص مسیحی برادری نے بھی ہمیشہ ملکی استحکام کے لیے محنت سے کام کیا ہے، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ مسیحی برادری کے ہر فرد کو چاہیے کہ پاکستان کی خاطر زندگی کے ہر شعبہ میں محنت اور دیانت داری سے کام کرے اور وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہ کرے، اسی جذبے کے تحت ملک پاکستان کو ترقی کے نئے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے، مسیحی برادری نے ایسٹر گرانٹ کے چیکس کی تقسیم پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات