
لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر دیا، دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے، اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، احسن اقبال
جمعرات 12 جون 2025 21:43
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کی ترقی کی کہانی ''کوڈز'' میں لکھی جائے گی اور ''ڈیٹا'' کے ذریعے سمجھی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانا اب کوئی آپشن نہیں بلکہ ایک قومی ترجیح بن چکی ہے۔
احسن اقبال نے مزیدکہا کہ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا آغاز ایک اور بڑا سنگ میل ہے جو پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو اہم شعبوں میں موجود منظم ڈیٹا تک رسائی دے گاجس سے بہتر فیصلے، نئی تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے جس میں اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، آئیے ہم سب یعنی حکومت، تعلیمی ادارے، صنعت اور نوجوان مل کر ایک ڈیٹا سمارٹ، کلائوڈ سے جڑا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والا پاکستان بنائیں، نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا افتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ، ڈائریکٹر این سی بی سی ڈاکٹر نوید ارشدنے اس پورٹل کو تحقیق کے شعبہ اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2018ء میں این سی بی سی کے قیام کے بعد 12 شراکت دار اداروں کے ساتھ تعاون کا یہ سفراب ڈیجیٹل ترقی کی مثال بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں صحت، تعلیم، معیشت، ماحول، آبادی اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق حکومتی ڈیٹا عام عوام، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے دستیاب ہوگا۔کانفرنس میں نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور اس موضوع پر ایک پینل گفتگو بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور ڈیٹا کے ذریعے بہترطرز حکمرانی، معیشت اور سماجی ترقی کے موضوعات پر گفتگو کی۔تقریب میں شریک ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.