Live Updates

ہم اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں‘ پاکستان فلاح پارٹی جنوبی پنجاب

جمعرات 12 جون 2025 22:48

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان فلاح پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر عالمگیر خان نے کہا کہ ہم اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ میں صحت کے لیے '' ھوالشافی'' تعلیم کے لیے '' رب ذرنی علما'' اور خوراک کے لیے '' واللہ خیر الرازقین '' کے وظیفے مختص کئے گئے ہیں عوام خوب ورد کریں یہ ایک خود ساختہ بجٹ ہے جس میں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں پر جی ایس ٹی ساڑھے بارہ فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ آ لٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ بڑی گاڑیوں میں 10 لاکھ تک اضافہ کیا گیا جبکہ سولر پینلز کی درآ مدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے لوگوں کا برا حال ہے وہ اپنے گھر کی بجلی منقطع کروا رہے ہیں، بجلی اور ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد تنخواہ صرف ہو جاتی ہے، مہنگائی کم کریں، تنخواہیں بے شک نہ بڑھائیں عالمگیر خان نے کہا کہ دراز، ٹیمو اور علی ایکسپرس وغیرہ سے آن لائن چیزیں خریدنے پر بھی 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا کورئیر کمپنیاں بھی ٹیکس جمع کریں گی عالمگیر خان نے کہا کہ زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار 1990 کی دہائی سے بھی کم ہو گئی ہے لیکن حکومت بضد ہے کہ ہم نمو کی جانب گامزن ہے عالمگیر خان نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نہ پہلے کوئی کام کیا اور نہ آج کے بجٹ میں بات کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات