Live Updates

cوفاقی حکومت کراچی کونظرانداز کررہی ہے،مرتضی وہاب

fکراچی کے انفرااسٹرکچر پرمعاونت کرنی چاہیے، کے فور کے لیے واپڈا 4 ارب روپے مانگ رہا ہے۔ بجٹ میں 10 فیصد سے بھی کم رقم رکھی گئی ہے، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، میئر کراچی

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ٍ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کونظرانداز کررہی ہے، کراچی کے انفرااسٹرکچر پرمعاونت کرنی چاہیے، کے فور کے لیے واپڈا 4 ارب روپے مانگ رہا ہے۔ بجٹ میں 10 فیصد سے بھی کم رقم رکھی گئی ہے، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کو بار بار نظر انداز کر رہی ہے، حالانکہ یہ شہر پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے اور قومی خزانے میں سب سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جائے گا تو مسائل جنم لیں گے اور یہ حقیقت کراچی کے عوام اور یہاں کی سیاسی قیادت دونوں تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مئیر کراچی نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں عملی معاونت کرے۔ انہوں نے کہا ’’وزیر اعظم کو اس مطالبے پر مثبت انداز میں ردعمل دینا چاہیے۔

‘‘مرتضیٰ وہاب نے کے فور منصوبے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا اس منصوبے کے لیے 40 ارب روپے مانگ رہی ہے، لیکن وفاق نے اب تک بجٹ میں صرف 10 فیصد سے بھی کم رقم مختص کی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’کیا اتنی قلیل رقم سے کے فور منصوبہ مکمل ہو سکے گا بظاہر تو وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی صاف نظر آ رہی ہے۔‘‘مئیر کراچی نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اس اہم معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ہمارے جائز مطالبے کو پورا کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات