Live Updates

ا*ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدکا17واںیوم شہادت عقید ت احترام سے منایا گیا

ّدارالعلوم جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد ومدارس میںایصال ثواب کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا ّڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی حیات وکردار سے ہمیں حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتاہی:علماء کرام

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدکا17واںیوم شہادت عقید ت احترام سے منایا گیا۔جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد ومدارس میںایصال ثواب کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔سینکڑوں علماء کرام ،طلبہ اورعقیدت مندوں نے آپ کے مزار پرحاضری دی،فاتحہ خوانی اورشہید کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔علماء اہل سنت نے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی دینی وملی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی حیات وکردار سے ہمیں حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتاہے۔

ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے ملک و ملت کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔دہشت گردی کیخلاف ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے تاریخ ساز فتویٰ سے پوری قوم اور ریاستی اداروں کودین وملت دشمنوں کے سامنے کھڑا ہونے کاحوصلہ ملا۔

(جاری ہے)

شہید پاکستانڈاکٹرسرفراز نعیمی عجزوانکسار ی اورزہدوتقوی کے پیکر تھے۔آپ اتحاد بین المسلمین،امن کے قیام،تعلیم کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔

ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمیؒ ایک سچے عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی تھے۔ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدؒ تحمل و برداشت،رواداری اورسادگی کے پیکر تھے۔اتحادبین المسلمین کیلئے آپ کی خدمات جلیلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانے کے لائق ہیں۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ہزاروں علماء و مشائخ خطبات آج جمعة المبارک میں ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی شہیدکی د ینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ جبکہ رواں ماہ کے آخر میں عظیم الشان شہید پاکستان کانفرنس کاانعقاد بھی کیا جائیگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات