Live Updates

بیگم رعنا لیاقت علی خان کی یاد میں یادگاری تقریب آج ہو گی، اعلامیہ

جمعرات 12 جون 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی اور محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے تحریک پاکستان کی رہنما و مملکت پاکستان کی پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کی 35ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انکی یاد میں یادگاری تقریب آج (13جون) بروز جمعہ شام 4بجے مصطفی بینکوئٹ ہال (بندو خان ریسٹورنٹ) نزد تاج کمپلیکس، مین ایم اے جناح روڈ، کراچی میں ہوگی اعلامیے کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، ادیب و مصنف ایڈوکیٹ جاوید عابد شیروانی اور اعزازی مہمانان خاص میں سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ راحیلہ ٹوانہ اور شہر قائد کی سرگرم سیاسی شخصیت و کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان ہوں گے جبکہ ممتاز سماجی شخصیت محفوظ النبی خان صدارت کریں گے اور مقرین میں معتبر صحافی و محقق صفیحہ ملک، پروفیسر نوشابہ صدیقی، ایڈوکیٹ محمودہ قاسم، ایڈوکیٹ محمد یاسین، اسلم خان فاروقی و دیگر ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات