
ملک میں آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود زرعی پیداوار میں متناسب اضافہ نہیں ہو رہا، پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ ان حالات میں کسانوں کو اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے خود مثر کردار ادا کرنا ہو گا
جمعرات 12 جون 2025 21:35
(جاری ہے)
ڈاکٹرالطاف سیال نے کہا کہ سندھ میں کم ہوتی بارشوں اور بدلتے موسمی حالات کے نتیجے میں پورا صوبہ بتدریج خشک بنجر زون میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اگر دریائی پانی کی دستیابی میں کمی کا سدباب نہ کیا گیا تو موسمیاتی اثرات سندھ کی زراعت پر مزید منفی اثرات مرتب کریں گے، جو کہ صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں گذشتہ برس کے تناسب سے گذشتہ چند ماہ میں درجہ حرارت میں 1.5 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسانوں کو فوری طور پر سائنسی بنیادوں پر مبنی، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی طریقے اپنانا ہوں گے۔منصوبے کے فوکل پرسن ڈاکٹر غلام مرتضی جامڑو نے بتایا کہ 2010 سے سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ صوبہ بن چکا ہے، جبکہ پاکستان خود اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدین، سانگھڑ اور عمرکوٹ جیسے اضلاع موسمیاتی اثرات سے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور زراعت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ ہے۔ ایسے حالات میں سائنسی اداروں اور ماہرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کو مشترکہ تحقیق کی بنیاد پر ایسے عملی حل اور جدید مہارتیں فراہم کریں جو انہیں پائیدار زراعت کی طرف لے جائیں۔ایف اے او کے گرین کلائمیٹ فنڈ منصوبے کے ایگرانومسٹ، ڈاکٹر غلام مرتضی آرائیں نے کہا کہ ملک بھر، خصوصا سندھ میں سردیوں کا دورانیہ کم جبکہ گرمی کی شدت اور دورانیہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف اے او، سندھ زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے صوبے بھر میں فارمر فیلڈ اسکولز قائم کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے ہزاروں کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی مہارتیں، آبپاشی کے مثر نظام، زمین کی زرخیزی کی بحالی، پائیدار فصلوں کی منصوبہ بندی، بیج کا تحفظ، کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی اور مارکیٹنگ کی بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین، ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ڈاکٹر سلیم مسیح بھٹی، ڈاکٹر قمرالدین جوگی، ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو، ڈاکٹر صدیق لاشاری، ڈاکٹر راجیش کمار، غلام حسین وگن، گل شیر لوچی، اور جاوید احمد برڑو نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں گوٹھ اجیتو مل میں آبادگار بوٹو مل کے فارم پر بھی فارمرز فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہرین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے عملی مشورے فراہم کئے۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.